بریکنگ نیوز
latest

468x60

ادارہ ترقیات پبلک ہائیر سیکنڈری اسکول گوادر میں ایک روزہ میگا کارنیول فیسٹول کا انعقاد

ادارہ ترقیات پبلک ہائیر سیکنڈری اسکول گوادر میں ایک روزہ میگا کارنیول فیسٹول کا انعقاد

 

گوادر (  بیورورپورٹ ) ادارہ ترقیات پبلک ہائیر سیکنڈری اسکول گوادر میں ایک روزہ میگا کارنیول فیسٹول کا انعقاد ہوا فیسٹول کا افتتاح ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات گوادر .مجیب الرحمٰن قمبرانی نے  ربن کاٹ کر کیا  اس پروگرام میں طلباء و طالبات نے بھرپور انداز میں شرکت کی ۔ اس فیسٹول میں  کھانے پینے کی اشیاء، ملبوسات اور دیگر سائنسی ماڈلز پر مشتمل اسٹال لگائے گئے


 اس موقع پر ڈاٹریکٹر جنرل ادارہ ترقیات گوادر نے تمام اسٹالز کا دورہ کیا اور طلباء وطالبات کی محنت کو سراہا کہا کہ گوادر کے طلباء ہونہار اور باصلاحیت ہیں مگر ان کی ذہنی نشوونما کے لئے ضروری ہے


 کہ ان میں خود اعتمادی اور معاشرتی اچھائیوں اور برائیوں کو بھی اجاگر کیا جائے تاکہ یہ تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اخلاقی اقدار سے بھی اچھی طرح روشناس ہوسکیں۔ میگا کارنیول کے متعلق ان کاکہنا تھا کہ بچوں میں غیر نصابی سرگرمیوں کا جاری رہنا بہت ضروری ہے۔ اس سے بچوں میں تخلیقی سرگرمیاں ابھر کا سامنے آتی ہیں


گوادر سٹی نیوز 

« PREV
NEXT »

Facebook Comments APPID