بزنجو ہاؤس گوادر میں بلوچستان عوامی پارٹی گوادر کے ڈسٹرکٹ صدر میر یعقوب بیزنجو جنرل سکریٹری حاجی نعمت اللہ ھوت کی سربراہی میں اہم اجلاس منعقد ہوا

 

بزنجو ہاؤس گوادر میں بلوچستان عوامی پارٹی گوادر کے ڈسٹرکٹ صدر  میر یعقوب بیزنجو جنرل سکریٹری حاجی نعمت اللہ ھوت کی سربراہی میں اہم اجلاس منعقد ہوا

بزنجو ہاؤس گوادر میں بلوچستان عوامی پارٹی گوادر کے ڈسٹرکٹ صدر 

میر یعقوب بیزنجو جنرل سکریٹری حاجی نعمت اللہ ھوت کی سربراہی میں اہم اجلاس منعقد ہوا 


اجلاس میں بلوچستان عوامی پارٹی گوادر کے کےتحصیل صدر چیئرمین محمد جان اور سینئر دوستوں نے شرکت کی .اجلاس میں پارٹی کے مختلف امور پر بحث  مباحثہ کیا گیا .


جس میں مہینوں سے گوادرمیں مرکزی قائدین کی جانب سے   پارٹی ورکروں کو  مسلسل نظر انداز کیا گیا ہے  جس سے ورکروں میں ایک بے چینی پائی جاتی ہے مرکزی قائدین کے اس رویہ کے خلاف پارٹی ورکر اس   عمل کی شدید الفاظ میں مذمت   کرتی ہیں ۔


 بلوچستان عوامی پارٹی گوادر کے ضلعی صدر  جنرل سیکٹری اور ورکروں کے ساتھ ضلعی انتظامیہ کے ناراو سلوک اور رویے   کے  خلاف   شدید غم و غصے کا اظہار کیا ضلع انتظامیہ پارٹی ورکروں کے ساتھ اپنا قبلہ درست کرے اگر ضلعی انتظامیہ کا رویہ پارٹی ورکروں کے ساتھ درست نہیں ہوا تو ضلعی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا جاےگا 

  حلقہ بندیوں کے حوالے سے بی  دوستوں نے  مختلف رائے  دیے اور  دوستوں نے حلقہ بندی کے سلسلے میں   پانچ رکنی  تین کمیٹیاں تشکیل دی  جو مندرجہ ذیل ہیں 

1 رابطہ کمیٹی 

2 نادرا کمیٹی 

3 الیکشن کمیشن کمیٹی 


رابطہ کمیٹی چیئرمین محمد  جان کی سربراہی میں تشکیل دیا گئی جو  ضلع بھر میں پارٹی  دوستوں کے ساتھ  رابطہ کر کے اجلاسوں کی تاریخ کا اعلان کرے گی.

 

نادرا کمیٹی حکیم مجید  کی سربراہی میں تشکیل دی گئی جو   نادرا   کے حوالے سے پارٹی ورکروں کے مسائل دیکھے گا. الیکشن کمیشن کی سربراہی نعیم ایڈووکیٹ کی  سربراہی میں تشکیل دی گئی جو  الیکشن   کمیشن کے معاملات  دیکھے گا.

 

بلوچستان عوامی پارٹی گوادر کے ورکروں  نے پارٹی کو مضبوط بنانے کے لیے دن رات محنت اور لگن کے ساتھ کام کیا ہے  دوستوں نے میر یعقوب  بیزنجو صاحب  کے عزم  کو سراہا  اور کہا کہ ہم ہمیشہ  سے  میر یعقوب بیزنجو کے ساتھ  تھے  اور رہیں گے اور پارٹی کو مزید مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کریں کرتے رہیں گے ۔

گوادر سٹی نیوز 

0/Post a Comment/Comments

براہ کرم کمنٹ باکس میں کوئی سپیم لنک نہ ڈالیں۔

Facebook Comments APPID