بریکنگ نیوز
latest

468x60

گوادر، تین روزہ ایجوکیشنل گالہ اختتام پزیر

گوادر، تین روزہ ایجوکیشنل گالہ اختتام پزیر

 گوادر ( بیورو رپورٹ ) تین روزہ ایجوکیشنل گالہ اختتام پزیر ، اختتامی تقریب میں سنیٹر کہدہ بابر کی بطور مہمان خاص شرکت ۔ مہمانان نے سماجی کارکن مرحوم عتیق الرحمن نواب کو زبردست خراج عقیدت پیش کی ۔ 

عتیق الرحمن کا خلاء کبھی پر نہیں ہوگا سنیٹر کہدہ بابر ۔ عتیق الرحمن کا جانا گوادر سمیت پورے بلوچستان کے لیۓ بڑا نقصان ہے ڈپٹی کمشنر کپٹن ر جمیل احمد بلوچ ۔ عتیق الرحمن نواب کے جانے کا افسوس اسکے خاندان کے ساتھ ساتھ ہمیں بھی ہے ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے مجیب الرحمن قمبرانی ۔ عتیق الرحمن نواب میرے دست وبازو تھے اچھے کاموں کے لیۓ مجھے ہمیشہ نصیحت کرتے تھے ۔ 

چیئرمین میر عبدالغفور ویلفیئر ٹرسٹ میر ارشد کلمتی میر عبدالغفور ویلفئیر ٹرسٹ کے زیراہتمام محکمہ گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی ۔ محکمہ تعلیم گوادر ۔ ضلعی انتظامیہ اور پراھیوٹ اسکول ایسوسی ایشن کے تعاون سے 24 فروری کو شروع ھونے والا تین روزہ ایجوکیشنل گالہ بنام عتیق الرحمن نواب کا اختتام پزیر ہوگیا ۔ اختتامی تقریب جی ڈی اے پبلک ہاہیئر سیکنڈری اسکول میں منعقد ہوئی۔ اختتامی تقریب میں سنیٹر کہدہ بابر نے بطور مہمان خاص شرکت کی جبکہ دیگر مہمانان میں ڈپٹی کمشنر گوادر کپٹن ( ر) جمیل احمد بلوچ ۔ ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی مجیب الرحمن قمبرانی  ایجوکیشن آفیسر فیمیل بلقیس سلیمان ۔ گوادر پریس کلب کے صدر سلیمان ھاشم ۔ پراھیوٹ اسکول ایسوسی ایشن کے صدر عبدالطیف شاہ ۔ کاروباری شخصیت میر مقصود کلمتی ۔ لیاری کراچی کے سماجی کارکن مابین واحد ۔ آل پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے چیئرمین حاجی قادر جان سمیت مختلف سرکاری و پرائیوٹ اسکولوں کے سربراہان اور مختلف طبقہ فکر کے لوگوں سمیت طالب علموں نے بھرپور شرکت کی ۔ 

اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ سنیٹر کہدہ بابر ۔ ڈپٹی کمشنر گوادر کپٹن ( ر ) جمیل احمد بلوچ ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات گوادر مجیب الرحمن قمبرانی ۔ میر عبدالغفور کلمتی ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئر مین میر ارشد کلمتی ۔ پراھیوٹ اسکول ایسوسی ایشن کے صدر عبدالطیف شاہ اور سماجی کارکن مابین واحد نے خطاب کرتے ہوۓ کہاکہ ایجوکیشنل گالہ طالب علموں کی چھپی ھوئی  صلاحیتوں کو نکھارنے کا ایک بھترین زریعہ تھااور گوادر کی تاریخ کا ایک بھترین سر گرمی ہےاس طرح کے پروگرامات کرانے سے طالب علموں میں اعتماد پیدا ھوگا ۔ 

انھوں نے کہاکہ مرحوم عتیق الرحمن نواب ایک سماجی کارکن تھے جو ھروقت سماجی کاموں میں پیش پیش تھے چاۓ وہ کام منشیات کی روک تھام ہو یا پرائس کنٹرول کیمٹی ھو یا اسپورٹس کی سرگرمیاں ہوں مرحوم عتیق الرحمن اپنا کردار ادا کرتے تھے ۔ مرحوم عتیق الرحمن نواب کی خواھش و کوشش یہی تھی کہ گوادر میں تعلیم عام ھو تاکہ منشیات جیسی لعنت کی بیخ کنی ھو اس کے اسطرح جانے کا غم صرف مرحوم کے خاندان کو نہیں بلکہ ہمیں بھی ہے عتیق الرحمن نواب کا جانا صرف گوادر نہیں بلکہ پورے بلوچستان کے لیے بڑا نقصان ہے

 اور مرحوم کا جانے سے جو خلاء پیدا ہوا ہے وہ بمشکل پر ھو ۔ مقررین نے کھاکہ ھماری خواھش ہے کہ گوادر میں تعلیم عام ہو گوادر کے تمام بچے اور بچیاں بھرپور تعلیم حاصل کرکے اپنے لیۓ اعلی مقام حاصل کرکے گوادر کے مختلف آفیسران کی کرسیوں میں بیٹھ کر گوادر عوام کی خدمت کریں اور ھم گوادر کے یوتھوں پر بھت کام کررہے ہیں اس سلسلے میں ایک تین روزہ یوتھ فیسٹیول کا انعقاد 5 مارچ سے 7 مارچ تک کیا جارھا ہے جس میں گوادر یوتھوں کے لیۓ مختلف پروگرامات ھونگے ۔ 

اس یوتھ فیسٹیول میں مینا بازار سمیت مختلف چیزوں کے اسٹال لگینگے ۔ فنکار اپنی فنکاری کا بھر پور مظاہرہ کریں اور میوزیکل پروگرام کا بھی انعقاد کیا جارھاہے ۔ مقررین نے کھاکہ ھمارے بچپن میں اس طرح کے بڑے بڑے ایونٹ نہیں ہوا کرتے تھے اس طرح کے پروگرامات صرف نصیب والوں کو ملتا ہے مقررین نے کھاکہ طالب علموں سمیت حکومت بلوچستان کے پاس اساتزہ کے لیۓ بھی بھرپور پروگرامات ہیں حکومت بلوچستان کا عزم ہے کہ طالب علم پڑھیں سہولیات حکومت بلوچستان دیگی

 طالب علموں کے لیے علم حاصل کرنے اور کچھ بننے کا یہ سن موقع ہے اور طالب علموں کو چاہیۓ کہ وہ اس موقع کو ضائع ہونے نہ دیں۔ میر عبدالغفور کلمتی ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین میر ارشد کلمتی نے اعلان کیا کہ عنقریب ڈھوریہ اکیڈمی میں پی ایس ایس اور سی ایس ایس کے کلاسز کا اجراء ھوگا جھاں پر طالب علموں کو پی ایس ایس اور سی ایس ایس کے امتحانات کے لیے تیار کیا جائیگا اور جس کے تمام اخراجات میر عبدالغفور کلمتی ویلفیئر ٹرسٹ خود برداشت کریگی ۔ جبکہ پروگرام کے آخر میں ایجوکیشنل گالہ میں حصہ لینے والی طلبا و طالبات ۔ مختلف اسکولوں اور اداروں کے سربراہان میں انعامات و شیلڈ تقسیم کیے گۓ ۔

« PREV
NEXT »

Facebook Comments APPID