بریکنگ نیوز
latest

468x60

سیاسی و سماجی رہنماء آر سی ڈی کونسل گوادر کے سابقہ صدر مرحوم عبدالغفار ہوت کی یاد میں سمینار

 

سیاسی و سماجی رہنماء آر سی ڈی کونسل گوادر کے سابقہ صدر مرحوم عبدالغفار ہوت کی یاد میں سمینار

گوادر (بیورورپورٹ) سیاسی و سماجی رہنماء آر سی ڈی کونسل گوادر کے سابقہ صدر مرحوم عبدالغفار ہوت کی یاد میں آر سی ڈی کونسل گوادر کے زیر اہتمام سید ظہورشاہ ہاشمی آڈیٹوریم میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب سے آرسی ڈی سی گوادر کے عہدیداروں، سیاسی و سماجی رہنماؤں اور مرحوم کے قریبی رفقاء نے خطاب کرتے ہوئے ان کو خراج عقیدت پیش کی۔

 اور کہا کہ مرحوم عبدالغفار ہوت ایک ہمہ گیر کردار کے حامل شخصیت گزرے ہیں سیاسی، ادبی اور سماجی سرگرمیوں میں ان کا خاص کردار رہا ہے۔ آرسی ڈی کونسل کی توسط سے گوادر میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لئے گوادر گرائمر اسکول کا قیام مرحوم کا خیال تھا جو آج تناور درخت بن گیا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ مرحوم عبدالغفار ہوت ایک وسیع الفکر خیال کی حامل شخصیت گزرے ہیں ان کی سوچ کی وستعت بہت وسیع تھا بالخصوص بلوچ سیاست کی آبیاری کے لئے وہ متحرک کردار کے طورپر دکھائی دیئے۔ مرحوم کا ادبی سرگرمیوں سے بھی گہرا لگاو تھا۔ مرحوم بلوچی ادب، ثقافت اور روایات کے امین تھے۔ 

مہمان نواز اور مردم شناسی ان کی ذات میں رچی بسی تھی۔ انہوں نے کہاکہ مرحوم کی شخصیت کا ہر پہلو نمایاں تھا۔ وہ بیک وقت ایک سیاسی رہنما، بہترین انتظام کار اور ادب سے شغف رکھنے والی شخصیت تھے۔ وہ سطحی سوچ کی بجائے پائیدار سوچ رکھنے کا درس دیتے رہے۔ بلوچ نوجوانوں کی سیاست میں شرکت کے لئے انکی رہنمائی کرکے ان کو شعوری اور فکری سیاست کی طرف مائل کرتے تھے۔ انہوں نے کہاکہ مرحوم نے نہ صرف بلوچستان میں بلوچ یکتا کے قائل تھے بلکہ انہوں نے خلیج میں بھی بلوچوں کو متحد کرنے کا بیڑا اٹھایا 

ان کے اور ان کے رفقائے کار  کی کاوشوں سے خلیج میں بلوچ انجمن کمک کار کی تشکیل عمل میں لائی گئی جس سے بلوچ ایکتا کو بیرون ملک میں بھی مہمیز ملی۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم عبدالغفار ہوت کی شخصیت کا احاطہ کرنے کے بعد یہی اخذ کیا جاسکتا ہے کہ مرحوم کی شخصیت ہمہ گیر سوچ کی حامل تھی۔ معاشرہ میں عبدالغفار ہوت جیسے شخصیات کا بچھڑ جانا تکلیف دہ ہوتا ہے شاید ان کا خلا پر ہوسکے لیکن ایسی شخصیات کو یاد کرنا زندہ قوم ہونے کی نشانی ہے۔ 

مرحوم کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔ تقریب سے آرسی ڈی کونسل گوادر کے صدر ناصر رحیم، سرپرست اعلٰی خدا بخش ہاشم، سابقہ چیئرمین میونسپل کمیٹی گوادر عابد رحیم سہرابی، نیشنل پارٹی کے صوبائی مائیگیر سیکریٹری آدم قادربخش، بی این پی مینگل کے سی سی ممبر کہدہ علی، سابقہ تحصیل ناظم ماجد سہرابی، نیشنل پارٹی کے رہنماء سابقہ وائس چیئرمین بلدیہ پسنی کے بی بلوچ، حفیظ جعفر، معروف سیاسی و قبائلی شخصیت ہوت عبدالغفور، شمس الحق کلمتی، بجار بلوچ، مرحوم کے فرزند جنید ہوت، سابقہ تحصیل نائب ناظم جمیل آدم اور بشیر احمد نے خطاب کیا۔ تقریب میں معروف بلوچ ادیب علی بخش دشتیاری نے شعر پیش کرکے مرحوم کو منظوم خراج عقیدت پیش کی۔ تقریب کے نظامت کے فرائض آرسی ڈی کونسل گوادر کے رحمت اللہ نے اداکئے۔ تقریب میں مختلف شعبائے زندگی سے وابستہ افراد کی کثیر تعداد شریک تھی۔  




« PREV
NEXT »

Facebook Comments APPID