بیوگا کی کال پر ضلع بھر کے سرکاری اداروں میں تالا بندی سرکاری ادارے بند

 

بیوگا کی کال پر ضلع بھر کے سرکاری اداروں میں تالا بندی سرکاری ادارے بند
گوادر(بیورو رپورٹ) گوادر ، بیوگا کی کال پر ضلع بھر کے سرکاری اداروں میں تالا بندی سرکاری ادارے بند ، دفاتر میں سرکاری امور کی انجام دہی نہ ہوسکی۔حکومت بیوگا کیDRA اور چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کرے بیوگا رائنما کا بیان

 تفصیلات کے مطابق 25 فیصد ڈسپرنٹی الاؤنس اور اپنے چارٹر آف ڈیمانڈ کے حصول کے لیے بلوچستان ایمپلائز اینڈ ورکرز گرینڈ الائنس بیوگا کی کال پر بلوچستان کے دیگر علاقوں کی طرح گوادر سمیت ضلع بھر کے سرکاری اداروں میں بھی تالا بندی کرکے سرکاری دفاتر بند کر دیئے گئے ،

 جس کی وجہ سے سرکاری امور کی انجام دہی ٹھپ ہوگئی، اس موقع پر بیوگا کے ذمہ داران نے ڈپٹی کمشنر گوادر کو لیٹر بھی پیش کردی سرکاری دفاتر کی بندش کے بعد بیوگا گوادر کے عہدیداران اور دیگر اراکین نے ڈسٹرکٹ سول ہسپتال گوادر میں اجلاس بلائی اس موقع پر کثیر تعداد میں ملازمین نے شرکت کی ، بیوگا گوادر کے ترجمان نے کہا ہے کہ حکومت وقت ضائع کئے بغیر بیوگا کے 25 فیصد ڈسپرنٹی الاؤنس اور چارٹر آف ڈیمانڈ فوری طور پر منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کرے ، ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے جائز حقوق اور مطالبات کے لیے بیوگا کے مرکزی کال پر ہر قسم کی جدوجہد کیلئے ہمہ وقت تیار رہیں گے ۔

0/Post a Comment/Comments

براہ کرم کمنٹ باکس میں کوئی سپیم لنک نہ ڈالیں۔

Facebook Comments APPID