چیف سیکرٹری بلوچستان کا وزیراعلیٰ بلوچستان لیپ ٹاپ سکیم کے تحت گوادر یونیورسٹی کے طلباء میں 300 لیپ ٹاپ تقسیم کیا گیا۔

 

چیف سیکرٹری بلوچستان کا وزیراعلیٰ بلوچستان لیپ ٹاپ سکیم کے تحت گوادر یونیورسٹی کے طلباء میں 300 لیپ ٹاپ تقسیم کیا گیا۔

یونیورسٹی آف گوادر کے زیر اہتمام 16 اپریل 2022 کو لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا نے یونیورسٹی اف گوادر کے طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے۔

اس موقع پر پاک آرمی کے میجر جنرل عنایت حسین جی او سی 44 ایس ایس ڈی ، کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد ڈپٹی کمیشنر گوادر کے علاوہ دیگر گورنمنٹ افسران، اساتذہ اور طلبہ بھی موجود تھے۔

لیپ ٹاپ حاصل کرنے والوں میں یونیورسٹی اف گوادر کے شعبہ منیجمنٹ سائنسز، کامرس، ایجوکیشن اور کمپیوٹر سائنس کے طلبہ شامل تھے۔

 تقریب کے دوران اپنے خطاب میں چیف سیکرٹری بلوچستان جناب مطہر نیاز رانا نے تمام لیپ ٹاپ حاصل کرنے والے طلبہ کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ بلوچستان حکومت, بلوچستان کے طلباء کو اعلیٰ تعلیم اور بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کہ تمام طلباء و طالبات کی پہلی ترجیح ملک اور صوبے کی خدمت ہونا چاہیے۔ سی پیک ایک بڑا اقتصادی منصوبہ ہے اور گوادر یونیورسٹی سی پیک کے لیے انسانی وسائل پیدا کرنے کا ایک اہم ادارہ ہے۔ 

گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے اپنے استقبالیہ کلمات میں گورنمنٹ بلوچستان اور بالخصوص چیف سیکرٹری بلوچستان جناب مطہر نیاز رانا کا شکریہ ادا کیا کہ وہ گوادر یونیورسٹی کی ترقی میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں اور یونیورسٹی کو تعلیمی فروغ کے لیے لامتناہی تعاون فراہم کیا ہے، اور ملک کے اس دور دراز حصے میں معیاری اعلیٰ تعلیم کے لیے مزید کوشاں ہیں۔

 میجر جنرل عنایت حسین جی او سی 44 ایس ایس ڈی نے اپنے خطاب میں کہا کہ کوئی بھی قوم تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کر سکتی اور گوادر میں معیاری تعلیم کا فروغ ان کی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔ ٹیکنالوجی اور اختراع کے اس دور میں اعلیٰ تعلیمی اداروں میں تحقیقی کلچر کو فروغ دینے کے لیے طلباء کے لیے اس طرح کی سہولیات دینا قابل ستائش عمل ہے 

تقریب میں ڈپٹی کمیشنر کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ اور بریگیڈئیر فہد منصور کمانڈر 440 بریگیڈ کے علاوہ ضلعی انتظامیہ کے افیسران، یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر،دولت خان اساتذہ اور طلباء کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ یونیورسٹی اف گوادر کے وائس چانسلر پروفیسر عبدالرزاق صابر نے تقریب کے آخر میں مہمانوں کو یونیورسٹی کی یادگاری شیلڈ پیش کی اور روایتی بلوچی چادر پہنائے۔

0/Post a Comment/Comments

براہ کرم کمنٹ باکس میں کوئی سپیم لنک نہ ڈالیں۔

Facebook Comments APPID