گوادر کی تاریخ میں پہلی بار نقل کی روک تھام کے لیے نیو ٹاؤن گرامر ہائی اسکول نے عملی طور پر اپنے امتحانی مرکز کو علیحدہ کردیا۔ نیو ٹاؤن گرامر ہائی اسکول کے پرنسپل محترم جناب عبدالکریم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنے بچوں کے مستقبل کے خاطر اپنے جماعت ھشتم نہم اور دہم بورڈ کے امتحانی مرکز کو علیحدہ کیا جس سے ہمارے طلبہ و طالبات نقل جیسے ناسور سے چٹخارہ حاصل کرسکیں کیونکہ نقل طلبہ و طالبات میں تخلیقی صلاحیتوں کو ختم کردیتی ہے۔ اس اقدام کے لیے ہمیں آپ والدین اور گوادر کی سو سوسائٹی کا تعاون درکار ہے کیونکہ ہم سب نے مل کر اپنے بچوں کی روشن مستقبل کے لیے کام کرنا ہوگا
ایک تبصرہ شائع کریں
براہ کرم کمنٹ باکس میں کوئی سپیم لنک نہ ڈالیں۔