چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کا دورہ گوادر

 

چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کا دورہ گوادر



گوادر(گوادر سٹی نیوز)چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت بلوچستان سمیت ساحلی علاقوں خاص طور سے گوادر کی ترقی اور اسکے ثمرات عام آدمی تک پہنچانے میں سنجیدہ ھے اور اس عمل میں ہر شخص کو اپنا کردار پوری دلجمعی اور احساس ذمہ داری کے ساتھ ادا کرنا ھوگا


 ان خیالات کا اظہار انہوں گوادر میں جنوبی بلوچستان کے جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا ھے اجلاس میں چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی نصیر خان کاشانی،ڈاٹریکٹر جنرل ادارہ ترقیات گوادر مجیب الرحمٰن قمبرانی کمشنر مکران ڈویژن شبیر احمد مینگل ڈپٹی کمشنر گوادر کپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد سمیت دیگر احکام جبکہ ایڈیشنل چیف سیکریٹری ترقیات مفتی سلمان، ایس ایم بی آر ارشد مجید، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ محمد ہاشم غلزئی ، سیکرٹری فنانس حافظ عبدالباسط، سیکرٹری توانائی زبیر خان، سیکرٹری فشریز بابر خان، چیف ایگزیکٹیو آفیسر کیسکو و وفاقی حکام نے بذریعہ وڈیو لنک شرکت کی ۔


 اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان کو ضلع گوادر کے انتظامی ڈھانچے،تاریخی اہمیت اور وفاقی و صوبائی حکومت کی جانب سے جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بتایا گیا ہے بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ گوادر اپنی منفرد محل وقوع کے باعث گوادر کو آج کی دنیا میں تزویراتی اہمیت حاصل ہے دنیا کی بڑھتی ہوئی توجہ کے باعث علاقے کی ترقی کے نئے امکانات اور مواقع ظاہر ھوئے ھیں اور ان مواقع سے بھرپور استفادہ کرنے کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتیں گوادر کی مجموعی ترقی کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کررہی ہے


 اجلاس میں چیف سیکرٹری کو گوادر میں جاری سی پیک منصوبوں پر عملدرآمد اور صوبائی حکومت کے جاری ترقیاتی منصوبوں اور خاص طور سے گوادر اولڈ سٹی کی تعمیر اور مرمت و ترقی اور وہاں بنیادی سہولتوں کی فراہمی سے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی گوادر اولڈ سٹی کا ماسٹر پلان ترتیب دے رہے ہیں انہوں نے کہاکہ گوادر شہر میں نکاسی آب اور سیوریج کا بہترین نظام بنا رہے ہیں اس کے ساتھ گوادر اولڈ سٹی جنت بازار سمیت تمام قومی ورثے کو محفوظ بناکر ٹوورازم کو فروع دیا جائیگا 


شہر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی سمیت تعلیمی اداروں اسپتالوں کی حالت بہتر بنانے کے اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے اولڈ سٹی کو ماڈل سٹی بنانے اور سڑکوں، ملافاضل چوک کو عصرحاضر کی ضروریات کے مطابق تعمیر کیا جائیگا۔


 انہوں نے کہا کہ بجلی کی فراہمی کے لیے گوادر سمیت مکران ڈویژن کو مرکزی نیٹ ورک کے ساتھ جوڑنے کی کوششوں پر توجہ دی جارہی ہے جس کے تحت ترقیاتی کاموں میں تیزی لانے کے لیے FWO کو کام دیا ہے اور چائنہ نے گوادر کے لیے 3200 سولر سسٹم فراہم کیے ہیں جو CPECA کے ذریعے نصب کیے جا رہے ہیں۔ اس طرح کے اقدامات سے گوادر کے بجلی کے مسائل دو ماہ کے اندر حل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ گوادر کو بجلی کی فراہمی کے لیے پاور ڈویژن ایران سے اضافی 100 میگاواٹ بجلی کی دستیابی کو یقینی بنا رہی ہے۔


 انہوں نے کہا کہ گوادر شہر کو پانی کی فراہمی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جارہے ہیں اس کے لیے 3ڈیموں یعنی سواد (5 MGD) شادی کور (2.5 MGD) اور اکرا کور (1 MGD) سے پانی کی دستیابی ممکن بنائی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں چائنہ نے 1.2 ایم جی ڈی ڈی سیلینیشن پلانٹ کی تنصیب کے لیے 2.213 بلین روپے کی گرانٹ دی ہے۔ معاہدہ کی تمام رسمی کارروائیاں GPA کے ذریعے مکمل کر لی گئی ہیں اور پراجیکٹ کو نومبر 2022 تک مکمل کیا جا سکتا ہے


 اس کے علاوہ گوادر پورٹ میں 200K گیلن تازہ پانی فراہم کرنے کی اضافی صلاحیت بھی ہے۔انہوں نے گوادر پورٹ کی فعالیت اور انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی تعمیر اور سی پیک کے جاری دیگر منصوبوں پر پیش رفت کا اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ سی پیک منصوبوں کی تکمیل سے نہ صرف گوادر بلکہ پورے خطے کا نقشہ بدل جائے گا 


انہوں نے کہا کہ گوادر میں سی پیک منصوبوں کے ساتھ ساتھ جنوبی بلوچستان ترقیاتی پیکیج کے تحت 600ارب روپے سے زائد کے مختلف منصوبوں پر عملدرآمد کررہی ہے جس سے گوادر اور علاقے کے عوام کے مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔


دراثنا چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے اددارہ ترقیات گوادر میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق ایک بریفنگ میں بھی شرکت کی اس موقع پر ڈاٹریکٹر جنرل ادارہ ترقیات گوادر مجیب الرحمٰن قمبرانی نے چیف سیکرٹری بلوچستان کو ادارے کے زیر نگرانی جاری ترقیاتی منصوبوں سمیت گوادر ماسٹر پلان اور اولڈ سٹی بحالی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی

0/Post a Comment/Comments

براہ کرم کمنٹ باکس میں کوئی سپیم لنک نہ ڈالیں۔

Facebook Comments APPID