بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی صدر میر یعقوب بزنجو کی جانب سے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے اعزاز میں افطار پارٹی

 

بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی صدر میر یعقوب بزنجو کی جانب سے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے اعزاز میں  افطار پارٹی

گوادر(گوادر سٹی نیوز) بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی صدر میر یعقوب بزنجو کی جانب سے بلدیاتی انتخابات میں آزاد امیدوار کے طور حصہ لینے والے امیدواروں کے اعزاز میں بزنجو ہاؤس میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا افطار پارٹی سے بی اے پی کے سابق تحصیل صدر چیئرمین محمد جان, ڈاکٹر محمد حکیم مجید, دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا بلدیاتی انتخابات کا مقصد گراس لیول پر اختیارات کی منتقلی ہے جہاں منتخب امیدوار عوام کے بنیادی مسائل کو حل کرتے ہیں مقررین نے کہا گوادر کی عوام باشعور ہے جو آج ایسے امیدواروں کو سپورٹ کررہی ہے جن کا ماضی بےداخ اور دامن صاف ہے 


گوادر پر چالیس سال سے راج کرنے والے عناصر کو بلدیاتی انتخابات سے اپنی سیاسی نہیا ڈوبتی نظر آرہی جو ایک جانب مختلف سیاسی جماعتوں کے سامنے اتحاد کیلئے جھولی پھیلائی ہوئے ہیں ماہی گیر کے نام کو کیش کرنے کیلئے مید اتحاد کے نام کو استعمال کررہے ہیں تو دوسرے جانب اسمبلی فلور پر انتخابات ملتوی کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں کیونکہ انکو اپنی سیاست کا جنازہ اُٹھتا نظر آرہا ہے


 مقررین کا کہنا تھا میر یعقوب بزنجو, میر نوید کلمتی ھوت نعمت اللہ کی قیادت میں ہم انتخابات میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں اور ہم ان افراد سے ضرور اتحاد نزدیکی کریں گے جو گوادر کے مفلوک الحال عوام کیلئے مخلصانہ بنیاد جدوجہد کررہے ہیں جو سیاست کاروبار اور تجارت کے بجائے عبادت سمجھ کرتے ہیں


  مقررین کا مزید کہنا تھا ہمارے قائدین میر یعقوب بزنجو میر نوید کلمتی ھوت نعمت اللہ کا وژن ترقی یافتہ گوادر خوشحال بلوچستان اور مضبوط پاکستان ہے اس وژن پر کاربند رہتے ہوئے ہم بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں ان افراد اور امیدواروں کی سپورٹ ضرور کریں گے جو حق اور سچ کا علم بلند کرکے استعماری اور استحصالی قوتوں کے خلاف نبردآزما ہیں

0/Post a Comment/Comments

براہ کرم کمنٹ باکس میں کوئی سپیم لنک نہ ڈالیں۔

Facebook Comments APPID