بلدیاتی الیکشن میں ترقی دوست اور ترقی دشمن قوتوں کے مابین مقابلہ ہوگا۔میر نوید کلمتی

بلدیاتی الیکشن میں ترقی دوست اور ترقی دشمن قوتوں کے مابین مقابلہ ہوگا۔میر نوید کلمتی

 گوادر (بیورو رپورٹ) گوادر ، بلدیاتی الیکشن میں ترقی دوست اور ترقی دشمن قوتوں کے مابین مقابلہ ہوگا۔ ہم کارکردگی کی بنیاد پر عوام سے ووٹ مانگیں گے۔ 29 مئی کا سورج عوامی پینل کے امیدواروں کی کامیابی کا نوید لیکر طلوع ہوگا۔ان خیالات کا اظہار BAP پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق نگران صوبائی وزیر میر نوید کلمتی نے گوادر پریس کلب میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر بلدیاتی الیکشن میں نامزد عوامی پینل کے امیدواران بھی موجود تھے ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہر الیکشن میں لوگ انتخابات سے قبل عوام کے پاس آکر انھیں ترقی کے منصوبوں کی نوید سنا کر انھیں سبز باغ دکھاتے ہیں لیکن الیکشن میں کامیاب ہوئے کے بعد ایسے غائب ہوجاتے ہیں جیسے گدھے کے سر پہ سینگ لیکن ہم نےعوام کو بیشمار ترقیاتی منصوبے دیکر ان کے پاس آئے ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ جام کمال خان کی قیادت میں صوبائی حکومت نے ساڑھے تین سال کی مختصر عرصے میں بلوچستان سمیت گوادر میں تعمیر ترقی کے کئی منصوبے شروع کیے۔ جن میں اربوں روپے خرچ کرڈالے ان منصوبوں میں آبنوشی، انفرااسٹرکچر، تعلیم صحت، اسپورٹس اور دیگر کئی منصوبے شامل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جام کمال خان نے گوادر کی ترقی میں خصوصی دلچسپی لی، کیونکہ گوادر سی پیک کی بدولت ملکی ترقی اور معشیت کی کامیابی پہناں ہے اور یہ منصوبے ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔

لیکن ترقی دشمن قوتوں کو یہ عوامی منصوبے راس نہیں آئے جنھوں نے ہمیشہ گوادر سی پیک اور دیگر منصوبوں کی مخالفت کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ جام کمال خان کی صوبائی حکومت کے بعد ان کی بلوچستان سمیت گوادر میں جاری کئی منصوبوں کو کھٹائی میں ڈال کر ان ترقی مخالف قوتوں نے ان کے فنڈز روک دیے جو ان کی عوام اور ترقی دشمنی کی واضع مثال ہے

 انھوں نے کہا کہ جام کمال خان کی قیادت میں صوبائی حکومت نے گوادر اور بلوچستان کے عوام کی بے لوث خدمت کی ہے ان کا معیار زندگی بلند کرکے ان کی تمام بنیادی مسائل حل کردئیے ۔ لیکن ترقی مخالف قوتیں بتائیں کہ وہ کس منہ سے عوام سے ووٹ مانگنے آئیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری تحریک گوادر کی ترقی سی پیک کی کامیابی اور علاقے کے عوام کی بے لوث خدمت کے لیے ہے ہم چاہتے ہیں کہ علاقے کے ماہیگیروں کی معیار زندگی بلند ان کے روزگار کا تحفظ اور انکے بچوں کو بہتر تعلیم علاج و معالجے کی سہولتیں ،پانی بجلی صحت انفرااسٹرکچر اور جملہ سہولتیں میسر ہوں ۔

انھوں نے کہا کہ فرسودہ سیاسی ٹھیکہ دار اتنے کمزور پڑھ گئے کہ انھوں نے چار جماعتی اتحاد قائم کرکے بلدیاتی الیکشن میں ہمارا مقابلہ کرنے کے لیے اپنے امیدوار کھڑے کردیئے ہیں جبکہ ہم اپنے کارکردگی کی بنیاد پر ان سے مقابلہ کرکے لوہے کے ناخن چھبائیں کے ۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں اپنے عوام پر پورا بھروسہ ہے کہ وہ 29 مئی کو ترقی دشمن قوتوں کو اپنے ووٹ کی طاقت سے شکست فاش دیکر عوامی تحریک کے امیدواروں کو اپنی خدمت کا موقع دیں گے ۔ اس موقع پر باب پارٹی کے کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

0/Post a Comment/Comments

براہ کرم کمنٹ باکس میں کوئی سپیم لنک نہ ڈالیں۔

Facebook Comments APPID