متاثرین روڈ مکی مسجد تا ملا فاضل چوک کیمٹی کے اراکین ایم پی اے میر حمل کلمتی سے ملاقات کررہے ہیں ۔

 

گوادر: متاثرین روڈ مکی مسجد تا ملا فاضل چوک کیمٹی کے اراکین ایم پی اے میر حمل کلمتی سے ملاقات کررہے ہیں ۔

گوادر(بیورو رپورٹ) مکی مسجد تا ملا فاضل چوک روڈ متاثرین اپنی جائز مطالبات پر کسی قیمت مصلحت نہیں کرے گی ۔ روڈ کی تعمیر کے خلاف نہیں لیکن  مارکیٹ ویلیو کے حساب سے کمپنسیشن اور متبادل اراضی فراہم کی جائے ، 

متاثرین کمیٹی نے اپنے مطالبات اور اعتراضات کی کاپی ایم پی اے میر حمل کلمتی کو پیش کردی ، میر حمل کلمتی کا متاثرین کے مطالبات پر ڈپٹی کمشنر/کلکٹر سے رابطہ ، متاثرین کی خدشات و تحفظات دور کرنے اور مسائل کے حل  کے لیے متعلقہ اداروں سے بات کرنے اور متاثرین کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دی جائے گی ۔

میر حمل کلمتی کا متاثرین کو یقین دھانی مکی مسجد تا ملا فاضل چوک روڈ کے متاثرین کمیٹی کی ایک نمائندہ وفد نے حاجی مولا بخش ، حمید پھلان، سلیم بانا ، سکیداد ، مولا بخش ، ولی شعبان ، واحد بلوچ اور مراد سالک کی قیادت میں ایم پی اے گوادر میر حمل کلمتی سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر میر زبیر کلمتی ، شئے مختیار اور دیگر بھی موجود تھے ۔ 

متاثرین وفد نے مکی مسجد تا ملا فاضل چوک روڈ کی تعمیر پر متاثرین کے خدشات و تحفظات بیان کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین کسی ترقیاتی منصوبوں اور روڈ کی تعمیر کے ہرگز خلاف نہیں لیکن روڈ کی زد میں آنے والے متاثرین مارکیٹ ویلیو کے حساب سے کمپنسیشن اور متبادل اراضی چاہتے ہیں جوکہ ان کا حق ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے ہم مالکان (متاثرین) سے پوچھے اور ان کی مرضی کے بغیر کمپنسیشن کے نام پر جو ریٹ مقرر کی ہے وہ متاثرین کو کسی صورت قبول نہیں  جو کہ علاقے کی کمرشل ویلیو کے مطابق نہیں۔

متاثرین نے علاقے کے ایم پی اے کو بتایا کہ انھوں نے اپنی جانب سے اعتراضات کلکٹر آفس میں جمع کرادی ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ مکی مسجد تا ملا فاضل چوک گوادر کا دل اور کمرشل علاقہ ہے اس کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں اور یہاں پر اراضیات کی قیمتیں کئی گنا بڑھ چکی ہیں لیکن  انتظامیہ نے اونے پونے ریٹ  مقرر کرکے ہماری قیمتی اورجدی پشتی اراضیات کو ہتھیانہ چاہتی ہے جو ہمیں کسی صورت قبول نہیں ۔

انھوں نے ایم پی اے کو بتایا کہ جی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ نے مذکورہ روڈ کی تعمیر سے متعلق کھبی اصل مالکان سے رائے نہیں لی گئی اور نہ ہی ان کے خدشات و تحفظات کو سنا گیا۔ اس سلسلے میں کی گئی یک طرفہ فیصلہ انھیں کسی صورت قبول نہیں ۔ وہ کسی صورت اپنے جدی پشتی اراضیات کو گرانے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے ۔ متاثرین نے علاقے کے ایم پی اے سے اپیل کی کہ وہ متاثرین کے ساتھ ہونے والی زیادتی پر متعلقہ اداروں سے باز پرس کریں ۔اس موقع پر وفد نے اپنے مطالبات اور روڈ کی تعمیر پر اعتراضات کی کاپی ایم پی اے کو پیش کردی ۔

اس موقع پر ایم پی اے میر حمل کلمتی نے متاثرین سے مذکورہ روڈ کی تعمیر پر ان کے مسائل خدشات و تحفظات غور سے سنے۔انھوں نے کہا کہ وہ مسئلے کے حل کے لیے کوشاں رہیں گے اس سلسلے میں متعلقہ اداروں سے رابطہ کرکے کوئی جامع حل نکالا جائے گا۔ انھوں نے متاثرین کو یقین دھانی کرائی کہ ان کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دی جائیگی۔

0/Post a Comment/Comments

براہ کرم کمنٹ باکس میں کوئی سپیم لنک نہ ڈالیں۔

Facebook Comments APPID