گوادر ۔۔ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی ایریگیشن آفسر سے ان کے آفس میں ملاقات، حالیہ بارشوں کی وجہ سے زمینداروں اور کسانوں کے نقصانات اور ڈیمز و بندات سے متعلق بات چیت
تفصیلات کے مطابق قائد حق دو تحریک بلوچستان مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے ڈپٹی آرگنائزر ماجد جوہر اور دیگر ذمہ داران کے ہمراہ ایریگیشن کے افسر فدا بلوچ سے ان کے آفس میں ملاقات کی ملاقات میں ضلع گوادر کے حالیہ طوفانی بارشوں سے زمینداروں اور کسانوں کو ہونے والے نقصانات کی تلافی کے علاوہ بندات وغیرہ کو ہونے والے نقصانات کے ازالے اور تعمیر نو سے متعلق گفتگو ہوئی۔
فدا بلوچ نے اس متعلق پورے ضلع گوادر میں فوری غیرجانبدارانہ و شفاف سروے کرنے، کسانوں اور زمینداروں کے جائز نقصانات کے ازالے اور تعمیرنو کی یقین دہانی کرائی۔
ایک تبصرہ شائع کریں
براہ کرم کمنٹ باکس میں کوئی سپیم لنک نہ ڈالیں۔