بریکنگ نیوز
latest

468x60

گوادرسٹی لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
گوادرسٹی لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

جمعیت علماءاسلام ضلع گوادرکے جنرل کونسل کا اجلاس

 

JUI Gwadar Meetings All in one

جمعیت علماءاسلام ضلع گوادرکے جنرل کونسل کا اجلاس زیرصدارت مولاناعبدالحمید انقلابی کے منعقد ہوا۔اجلاس میں ضلعی کابینہ اور تحصیل کابینہ کے چھ ماہی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی۔اجلاس میں مختلف ایجنڈوں پر بحث ومباحثہ ہوا۔جن میں گوادرکے جملہ مسائل،خاص کر گوادر میں خودساختہ ایرانی ڈیزل وپٹرول اور خوردونوش اشیاء کی ہوشرابا مہنگائی ،مکی مسجد تا ملافاضل چوک متاثرین کی جائز مطالبات پر غور پر بحث ومباحثہ ،بلدیاتی الیکشن کا جائزہ،چاروں تحصیل کے جماعتی کارکردگی،تحصیلوں کی سطح پرجمعیت کو فعال بنانے کیلئے تربیتی پروگرامات رکھنے کافیصلہ کیاگیا۔

گوادر،سُربندن، نلینٹ، کَپپر،پسنی اورماڑہ اور تُربت میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئیے گئے..

 

گوادر،سُربندن، نلینٹ، کَپپر،پسنی اورماڑہ اور تُربت میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئیے گئے..

گوادر(بیورورپورٹ ) 6.45 منٹ میں گوادر،سُربندن، نلینٹ، کَپپر،پسنی اورماڑہ اور تُربت میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئیے گئے..


 گوادر سمیت دیگر علاقوں میں ایک زلزلے کے بعد دوسرا زلزلے کے جھٹکے محسوس کیا گیا ۔


پیمرا کے مطابق زلزلے کی گہرائی 60 کلو میٹر زمین کی گہرائی میں تھا۔ پیمرا کے مطابق 5.5 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ زلزلے کا مرکز پسنی سے 16 کلو میٹر دور تھا.

  پسنی شہر میں کچھ چاردیواری گرنے کی بھی اطلاعات ہیں ابھی تک اللہ پاک کے کرم  سے کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں.

متاثرین روڈ مکی مسجد تا ملا فاضل چوک کیمٹی کے اراکین ایم پی اے میر حمل کلمتی سے ملاقات کررہے ہیں ۔

 

گوادر: متاثرین روڈ مکی مسجد تا ملا فاضل چوک کیمٹی کے اراکین ایم پی اے میر حمل کلمتی سے ملاقات کررہے ہیں ۔

گوادر(بیورو رپورٹ) مکی مسجد تا ملا فاضل چوک روڈ متاثرین اپنی جائز مطالبات پر کسی قیمت مصلحت نہیں کرے گی ۔ روڈ کی تعمیر کے خلاف نہیں لیکن  مارکیٹ ویلیو کے حساب سے کمپنسیشن اور متبادل اراضی فراہم کی جائے ، 

متاثرین کمیٹی نے اپنے مطالبات اور اعتراضات کی کاپی ایم پی اے میر حمل کلمتی کو پیش کردی ، میر حمل کلمتی کا متاثرین کے مطالبات پر ڈپٹی کمشنر/کلکٹر سے رابطہ ، متاثرین کی خدشات و تحفظات دور کرنے اور مسائل کے حل  کے لیے متعلقہ اداروں سے بات کرنے اور متاثرین کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دی جائے گی ۔

میر حمل کلمتی کا متاثرین کو یقین دھانی مکی مسجد تا ملا فاضل چوک روڈ کے متاثرین کمیٹی کی ایک نمائندہ وفد نے حاجی مولا بخش ، حمید پھلان، سلیم بانا ، سکیداد ، مولا بخش ، ولی شعبان ، واحد بلوچ اور مراد سالک کی قیادت میں ایم پی اے گوادر میر حمل کلمتی سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر میر زبیر کلمتی ، شئے مختیار اور دیگر بھی موجود تھے ۔ 

متاثرین وفد نے مکی مسجد تا ملا فاضل چوک روڈ کی تعمیر پر متاثرین کے خدشات و تحفظات بیان کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین کسی ترقیاتی منصوبوں اور روڈ کی تعمیر کے ہرگز خلاف نہیں لیکن روڈ کی زد میں آنے والے متاثرین مارکیٹ ویلیو کے حساب سے کمپنسیشن اور متبادل اراضی چاہتے ہیں جوکہ ان کا حق ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے ہم مالکان (متاثرین) سے پوچھے اور ان کی مرضی کے بغیر کمپنسیشن کے نام پر جو ریٹ مقرر کی ہے وہ متاثرین کو کسی صورت قبول نہیں  جو کہ علاقے کی کمرشل ویلیو کے مطابق نہیں۔

متاثرین نے علاقے کے ایم پی اے کو بتایا کہ انھوں نے اپنی جانب سے اعتراضات کلکٹر آفس میں جمع کرادی ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ مکی مسجد تا ملا فاضل چوک گوادر کا دل اور کمرشل علاقہ ہے اس کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں اور یہاں پر اراضیات کی قیمتیں کئی گنا بڑھ چکی ہیں لیکن  انتظامیہ نے اونے پونے ریٹ  مقرر کرکے ہماری قیمتی اورجدی پشتی اراضیات کو ہتھیانہ چاہتی ہے جو ہمیں کسی صورت قبول نہیں ۔

انھوں نے ایم پی اے کو بتایا کہ جی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ نے مذکورہ روڈ کی تعمیر سے متعلق کھبی اصل مالکان سے رائے نہیں لی گئی اور نہ ہی ان کے خدشات و تحفظات کو سنا گیا۔ اس سلسلے میں کی گئی یک طرفہ فیصلہ انھیں کسی صورت قبول نہیں ۔ وہ کسی صورت اپنے جدی پشتی اراضیات کو گرانے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے ۔ متاثرین نے علاقے کے ایم پی اے سے اپیل کی کہ وہ متاثرین کے ساتھ ہونے والی زیادتی پر متعلقہ اداروں سے باز پرس کریں ۔اس موقع پر وفد نے اپنے مطالبات اور روڈ کی تعمیر پر اعتراضات کی کاپی ایم پی اے کو پیش کردی ۔

اس موقع پر ایم پی اے میر حمل کلمتی نے متاثرین سے مذکورہ روڈ کی تعمیر پر ان کے مسائل خدشات و تحفظات غور سے سنے۔انھوں نے کہا کہ وہ مسئلے کے حل کے لیے کوشاں رہیں گے اس سلسلے میں متعلقہ اداروں سے رابطہ کرکے کوئی جامع حل نکالا جائے گا۔ انھوں نے متاثرین کو یقین دھانی کرائی کہ ان کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دی جائیگی۔

یونیورسٹی آف گوادر کا ایک اہم اجلاس وائس چانسلر پروفیسر عبدالرزاق صابر کی زیر صدارت وی سی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا ۔

 

یونیورسٹی آف گوادر کا ایک اہم اجلاس وائس چانسلر پروفیسر عبدالرزاق صابر کی زیر صدارت وی سی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا ۔

 گوادر(گوادر سٹی نیوز )یونیورسٹی آف گوادر کا ایک اہم اجلاس وائس چانسلر پروفیسر عبدالرزاق صابر کی زیر صدارت وی سی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا ۔

اجلاس میں پرو وائس چانسلر پروفیسر سید منظور احمد، رجسٹرار دولت خان، ڈائریکٹر فنانس شفیع محمد کے علاؤہ دیگر انتظامی عہدہداران بھی موجود تھے۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے نئے تعینات ہونے والے پرو وائس چانسلر پروفیسر سید منظور احمد کو خوش آمد کیا اور ان کی تعیناتی کو گوادر یونیورسٹی کے لیے خوش آئند قرار دیا۔ اجلاس میں یونیورسٹی کے مالی معاملات سے متعلق کئی فیصلے کرنے کے علاوہ تعلیمی اور انتظامی امور سے متعلق مختلف معاملات زیر غور لائے گئے۔

یونیورسٹی میں نئے داخلوں اور نئے سمیسٹر میں شروع ہونے والے کلاسوں سے متعلق بھی وی سی نے شرکا کو آگاہ کیا اور کہا کہ نئے سیمسٹر سے قبل مختلف شعبوں میں نصف درجن کے قریب پی ایچ ڈی اساتذہ کی ایک نئی کھیپ گوادر یونیورسٹی کو جوائن کررہی ہے جس کے بعد یونیورسٹی میں سینئر اساتذہ کی کمی بڑی حد تک پوری ہو جائے گی۔

 اس کے علاوہ اجلاس میں اگلے اکیڈمک کونسل کی میٹنگ میں سینٹر آف ایکسیلینس برائے میری ٹائم آفیرز اور میرین سائنسز کے علاوہ سی پیک CPEC سٹڈی سینٹر کے قیام کے ساتھ ساتھ نئے مضامین متعارف کرائے جانے کی منظوری لی جائے گی اور ان مضامین میں بی ایس اور ڈپلومہ کورسز شروع کیے جائیں گے۔ 

نیز ورچوئل یونیورسٹی اسلام آباد کے تعاون سے گوادر یونیورسٹی میں شروع کیے گئے اسکل کورسز پر بھی اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

رکن صوبائی اسمبلی میر حمل کلمتی کے فنڈز سے گبد تا میر جت تا کلاتو سڑک کا کام شروع ہوگیا

رکن صوبائی اسمبلی  میر حمل کلمتی کے فنڈز سے گبد تا میر جت  تا کلاتو سڑک کا کام شروع ہوگیا

 گوادر(گوادر سٹی نیوز) رکن صوبائی اسمبلی  میر حمل کلمتی کے فنڈز سے گبد تا میر جت  تا کلاتو سڑک کا کام شروع ہوگیا .تحصیل جیوانی کے علاقے میر جت و کلاتو  

سڑک کا کام باقاعدہ طور پر شروع کیا گیا ہے جس کا ارتھ ورک پر کام تیزی سے جاری ہے اہلیان کلاتو اور میرجت و ڈومب کیجانب سے اس عوام دوست اقدام پر رکن صوبائی اسمبلی میر حمل کلمتی سے اظہار تشکر کیا ھے۔

اور عومی حلقوں کا کہنا تھا اس سڑک کی تعمیر یہاں کے لوگوں کی دیرینہ مطالبہ تھا جو پوراھوگیا ھے اس روڈ کی تکمیل سے یہاں پر آمد و رفت میں اضافہ کے ساتھ لوگوں کو سفری سہولیات فراہم ھونگیں اس کی تعمیر سے کلاتو جت و دیگر دیہات ایک دوسرے سے منسلک ھونگے یہ سٹرک کلاتو جت و دیگر دیہاتوں کو گوادر اور جیوانی سے بھی منسلک کرےگا اس سڑک کی تعمیر سے یہاں بسنے والی آبادی کو آمد رفت کی بہترین سہولتیں میسر ہونگی۔

 یاد رہے کہ  رکن صوبائی اسمبلی میر حمل کلمتی نے الیکشن مہم کے دوران اہلیان دشت سے وعدہ کیا تھا کہ وہ اہل علاقے کے مشکلات کو مدنظر رکھ کر سڑکوں کا جال بچھائینگے تاکہ لوگوں کو آنے جانے میں دشواریاں پیدا نہ ہوں.  اور رکن صوبائی اسمبلی نے اپنا وعدہ پورا کیا

گوادر کی ترقی کو یقینی بنانے کیلئےگوادر شہر میں ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

 

گوادر کی ترقی کو یقینی بنانے کیلئےگوادر شہر میں ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کر دیا گیا


گوادر( گوادر سٹی نیوز)ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات گوادر مجیب الرحمٰن قمبرانی نے نے کہا ہے کہ گوادر کی ترقی کو یقینی بنانے کیلئےگوادر شہر میں ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کر دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ گوادر  بلوچستان کی ترقی کا بنیادیں زینا ہے حکومت بلوچستان کی اولین ترجیحات میں گوادر کی ترقی سرفہرست ہے اس لیئے شہر کی باقاعدہ منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

تاکہ گوادر کو مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ جدید سہولیات سے مزین جدید شہر بنایا جائے گاان خیالات کا اظہار انہوں نے گوادر اولڈ سٹی میں جاری بحالی منصوبوں سے متعلق بریفگ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ھے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت گوادر اولڈ

 سٹی کی تعمیر اور مرمت اور اس کو جدید طرز تعمیر کے لیے اقدامات کررہے ہیں اس سلسلے میں صوبائی حکومت مختلف منصوبوں پر عملدرآمد کررہی 

  ھے  انہوں نے کہاکہ گوادر شہر اولڈ سٹی میں نکاسی آب اور سیوریج کا بہترین نظام بنا رہے ہیں اس کے ساتھ گوادر اولڈ سٹی  جنت بازار سمیت تمام قومی ورثے کو محفوظ بناکر ٹوورازم کو فروع دیا جائیگا شہر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی سمیت تعلیمی اداروں اسپتالوں کی حالت بہتر بنانے کے اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

 اولڈ سٹی کو ماڈل سٹی بنانے اور سڑکوں، ملافاضل چوک کو عصرحاضر کی ضروریات کے مطابق تعمیر کیا جارہاہے جس سے گوادر کی خوبصورتی میں اضافہ ھوگا  اس کے علاوہ اولڈ سٹی میں بلوچستان لیول کا ایک ماڈل اسکول بھی تعمیر کی جارہی ھے اولڈ سٹی میں شدو بند ،سر بندن اور گھٹی ڈور کے مقام پر بینادی مراکز صحت تعمیر کی جارہی جسمیں تمام بنیادی طبی سہولتیں فراہم کی جائے گی جبکہ پرانی ابادی میں ایک ماڈل ولیج تعمیر کی جارہی ھے 

جس میں صحت تعلیم،سماجی بہود بجلی ،ابنوشی سمیت دیگر تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جائے گی اولڈ سٹی کے مختلف علاقوں میں 23 سٹرکوں کی تعمیر اور مرمت کی جارہی ھے اس کے علاوہ ایکسپریس وے کے ساتھ سروس روڑ بھی تعمیر کی جارہی ھے جو اولڈ سٹی کے مختلف محلوں سے منسلک ھوگی جس کی تعمیر کے بعد ٹریفک کی آمد رفت میں بہتری آنے کے ساتھ ساتھ شہر کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ھوگا اولڈ سٹی کے عید گاہیں تعمیر اور مرمت کی جارہی ھے۔

 جن میں سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں گوادر اولڈ سٹی کے قبرستان کی مرمت پر کام کی جارہی ھے جہاں پر وضو خانہ گاڑیوں کے پارکنگ سمیت سولر پینل کے لائٹس بھی لگائیں جارہے ہیں جبکہ عید میلہ پارک کی تعمیر اور مرمت کی جارہی جسمیں شقائین کے لیے تمام انتظامات کیے جارہے ہیں اس کے علاوہ اولڈ سٹی کے مختلف علاقوں  میں خواتین و بچوں کے لیے پارک بنائیں جارہے ہیں جبکہ اولڈ سٹی میں نوجوان میں مثبت اور صحت مندانہ سرگرمیوں کے لیے مختلف منصوبوں پر عملدرآمد شروع کی گئی ہے سورگ دل گراؤند ،بوائز ماڈل اسکول گراؤنڈ ،فٹسال گراؤنڈ بھی تعمیر کی جارہی ھے جو مثالی ھونگیں

بلدیاتی الیکشن میں ترقی دوست اور ترقی دشمن قوتوں کے مابین مقابلہ ہوگا۔میر نوید کلمتی

بلدیاتی الیکشن میں ترقی دوست اور ترقی دشمن قوتوں کے مابین مقابلہ ہوگا۔میر نوید کلمتی

 گوادر (بیورو رپورٹ) گوادر ، بلدیاتی الیکشن میں ترقی دوست اور ترقی دشمن قوتوں کے مابین مقابلہ ہوگا۔ ہم کارکردگی کی بنیاد پر عوام سے ووٹ مانگیں گے۔ 29 مئی کا سورج عوامی پینل کے امیدواروں کی کامیابی کا نوید لیکر طلوع ہوگا۔ان خیالات کا اظہار BAP پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق نگران صوبائی وزیر میر نوید کلمتی نے گوادر پریس کلب میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر بلدیاتی الیکشن میں نامزد عوامی پینل کے امیدواران بھی موجود تھے ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہر الیکشن میں لوگ انتخابات سے قبل عوام کے پاس آکر انھیں ترقی کے منصوبوں کی نوید سنا کر انھیں سبز باغ دکھاتے ہیں لیکن الیکشن میں کامیاب ہوئے کے بعد ایسے غائب ہوجاتے ہیں جیسے گدھے کے سر پہ سینگ لیکن ہم نےعوام کو بیشمار ترقیاتی منصوبے دیکر ان کے پاس آئے ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ جام کمال خان کی قیادت میں صوبائی حکومت نے ساڑھے تین سال کی مختصر عرصے میں بلوچستان سمیت گوادر میں تعمیر ترقی کے کئی منصوبے شروع کیے۔ جن میں اربوں روپے خرچ کرڈالے ان منصوبوں میں آبنوشی، انفرااسٹرکچر، تعلیم صحت، اسپورٹس اور دیگر کئی منصوبے شامل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جام کمال خان نے گوادر کی ترقی میں خصوصی دلچسپی لی، کیونکہ گوادر سی پیک کی بدولت ملکی ترقی اور معشیت کی کامیابی پہناں ہے اور یہ منصوبے ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔

لیکن ترقی دشمن قوتوں کو یہ عوامی منصوبے راس نہیں آئے جنھوں نے ہمیشہ گوادر سی پیک اور دیگر منصوبوں کی مخالفت کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ جام کمال خان کی صوبائی حکومت کے بعد ان کی بلوچستان سمیت گوادر میں جاری کئی منصوبوں کو کھٹائی میں ڈال کر ان ترقی مخالف قوتوں نے ان کے فنڈز روک دیے جو ان کی عوام اور ترقی دشمنی کی واضع مثال ہے

 انھوں نے کہا کہ جام کمال خان کی قیادت میں صوبائی حکومت نے گوادر اور بلوچستان کے عوام کی بے لوث خدمت کی ہے ان کا معیار زندگی بلند کرکے ان کی تمام بنیادی مسائل حل کردئیے ۔ لیکن ترقی مخالف قوتیں بتائیں کہ وہ کس منہ سے عوام سے ووٹ مانگنے آئیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری تحریک گوادر کی ترقی سی پیک کی کامیابی اور علاقے کے عوام کی بے لوث خدمت کے لیے ہے ہم چاہتے ہیں کہ علاقے کے ماہیگیروں کی معیار زندگی بلند ان کے روزگار کا تحفظ اور انکے بچوں کو بہتر تعلیم علاج و معالجے کی سہولتیں ،پانی بجلی صحت انفرااسٹرکچر اور جملہ سہولتیں میسر ہوں ۔

انھوں نے کہا کہ فرسودہ سیاسی ٹھیکہ دار اتنے کمزور پڑھ گئے کہ انھوں نے چار جماعتی اتحاد قائم کرکے بلدیاتی الیکشن میں ہمارا مقابلہ کرنے کے لیے اپنے امیدوار کھڑے کردیئے ہیں جبکہ ہم اپنے کارکردگی کی بنیاد پر ان سے مقابلہ کرکے لوہے کے ناخن چھبائیں کے ۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں اپنے عوام پر پورا بھروسہ ہے کہ وہ 29 مئی کو ترقی دشمن قوتوں کو اپنے ووٹ کی طاقت سے شکست فاش دیکر عوامی تحریک کے امیدواروں کو اپنی خدمت کا موقع دیں گے ۔ اس موقع پر باب پارٹی کے کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

سہرابی وارڈ ویلفیئر سوسائیٹی کی طرف سے مائیگیر وفد کا ڈپٹی کمشنرگوادر کپٹن (ر)جمیل احمد رندسے ملاقات

 


گوادر( گوادر سٹی نیوز) سہرابی وارڈ ویلفیئر سوسائیٹی کی طرف سے مائیگیر وفد کا ڈپٹی کمشنرگوادر کپٹن (ر)جمیل احمد رندسے ملاقات ۔ وفد کے دوستوں نے ڈی سی صاحب کو بتایا کہ حالیہ دنوں جالے تقسیم کئے گئے تھے جس میں ھمارے لوگوں کو بلکل نظرانداز کیا گیا۔وفد کے دوستوں نے بتایا ھم گوادر کے قدیمی رہائشی و مائیگیری شعبے سے تعلق رکھتے ہیں اس کے باوجود ہمیں مائیگیروں کے نام پر سولر,انجن,جالے, یا دیگر چیزیں تقسیم کئے گئے تھے اس بابت ہمیں بلکل نظر انداز کیا گیا۔سہرابی وارڈ ویلفیئر سوسائیٹی اپنے محلے کے تمام مسائل جیسے صاف پانی کے پائپ لائن/ سیوریج سسٹم/ سٹریٹ لائٹ / ہیلتھ کے مسائل ہو اور اپنے علاقے کے لوگوں کا معاشی تحفظ خود کریگا اب کیسی اور کو بجائے مائیگیروں کا سربراہ بنانے میں اپنی نمائندگی خود کریگا ۔ ڈپٹی کمشنر گوادر نے یقین دہانی کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کو ضرور اعتماد میں لینگے تاکہ آپ کے علاقے کے لوگ مستفید ہوسکے۔وفد کے ساتھ سہرابی وارڈ ویلفئیر سوسائیٹی کے صدر ماسٹر غفور اور منیرکریم موجود تھے ۔


چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کا پسنی فش ہاربر کا دورہ.

 

چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کا پسنی فش ہاربر کا دورہ.

پسنی (گوادر سٹی نیوز) چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے کہا ھے کہ پسنی فش ہاربر کی بحالی کے منصوبے کی تکمیل سے ماہی گیری کے شبعے کو فروغ ملنے کے ساتھ ساتھ علاقے میں معاشی سرگرمیوں کی بحالی میں مدد ملے گی ماہی گیری کے صنعت کے فروغ اور ماہی گیروں کے فلاح و بہبود سمیت دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی کے لیے اقدامات کئے جارہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پسنی فش ہاربر کے دورہ کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا ھے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر گوادر کپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد ، منیجنگ ڈائریکٹر پسنی فشریز ھاربر اتھارٹی مزمل حسین ھالیپوٹا سمیت دیگر احکام بھی ان کے ہمراہ تھے اس 

 موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر پسنی فش ھاربر اتھارٹی نے چیف سیکرٹری بلوچستان کو سائیٹ وزٹ کرایا اور سایئٹ پر تفصیلی بریفنگ دی اور ناصرف پسنی فشریز ھاربر کے مسائل سے آگاہ کیا بلکہ ھاربر کی غیر فعالی کی وجہ سے ماھی گیروں، مچھلی خرید کنندگان، مول ھوکڈرز فیکٹری مالکان فش پروسسرز کے مشکلات سے بھی آگاہ کیا انہوں نے کہا پسنی فش ہاربر کی بحالی سے 50سے 80ہزارماہی گیروں کو ماہی گیری سر گرمیوں میں شریک ہونے کے موقع فراہم ہوگی اس کے علاؤہ چار سے پانچ ہزار ماہی گیری کشتیاں فعال ھوجائیں گی جبکہ علاقے میں 30کے تعداد میں آئس فیکٹریاں کولڈاسٹوریجز،ورکشاپس ،مچھلوں کے گودام اور دیگر متعلقہ کاروباری سرگرمیاں بحال ھوجائیں گی اس موقع پر چیف سیکرٹری بلوچستان نے ہدایت جاری کرتے ہوئے بتایا گیا کہ پسنی فش ہاربر اتھارٹی سے متعلق ایک تفصیلی رپورٹ تیار کرکے پیش کیا جائے تاکہ پسنی فش ہاربر اتھارٹی کو فوری طور پر بحالی کے اقدامات کیے جاسکے

اس قبل چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے پسنی میں قائم عمانی گرانٹ سے تعمیر اہسپتال کا دورہ کیا اور اہسپتال کے مختلف حصوں کا معائنہ اور جائرہ لیا اس موقع ایگزیکٹو انجینئر تعمیرات مکران ڈویژن اور چیف ایگزیکٹو آفیسر عمانی گرانٹ اہسپتال ڈاکٹر چاکر خان نے انہیں اہسپتال سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پر چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے کہا کہ پسنی کے لوگوں کو صحت عامہ کی صورتحال کو بہتر بہتر بنانے اور انہیں طبعی سہولیات کی فراہمی کے لیے بہت جلد عمانی گرانٹ اہسپتال کو فعال کرکے لوگوں کو بنیادی طبی سہولتیں فراہم کی جائے گی اس سلسلے میں تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں بہت جلد ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف تعینات کردئیے جائیں گے

بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی صدر میر یعقوب بزنجو کی جانب سے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے اعزاز میں افطار پارٹی

 

بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی صدر میر یعقوب بزنجو کی جانب سے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے اعزاز میں  افطار پارٹی

گوادر(گوادر سٹی نیوز) بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی صدر میر یعقوب بزنجو کی جانب سے بلدیاتی انتخابات میں آزاد امیدوار کے طور حصہ لینے والے امیدواروں کے اعزاز میں بزنجو ہاؤس میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا افطار پارٹی سے بی اے پی کے سابق تحصیل صدر چیئرمین محمد جان, ڈاکٹر محمد حکیم مجید, دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا بلدیاتی انتخابات کا مقصد گراس لیول پر اختیارات کی منتقلی ہے جہاں منتخب امیدوار عوام کے بنیادی مسائل کو حل کرتے ہیں مقررین نے کہا گوادر کی عوام باشعور ہے جو آج ایسے امیدواروں کو سپورٹ کررہی ہے جن کا ماضی بےداخ اور دامن صاف ہے 


گوادر پر چالیس سال سے راج کرنے والے عناصر کو بلدیاتی انتخابات سے اپنی سیاسی نہیا ڈوبتی نظر آرہی جو ایک جانب مختلف سیاسی جماعتوں کے سامنے اتحاد کیلئے جھولی پھیلائی ہوئے ہیں ماہی گیر کے نام کو کیش کرنے کیلئے مید اتحاد کے نام کو استعمال کررہے ہیں تو دوسرے جانب اسمبلی فلور پر انتخابات ملتوی کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں کیونکہ انکو اپنی سیاست کا جنازہ اُٹھتا نظر آرہا ہے


 مقررین کا کہنا تھا میر یعقوب بزنجو, میر نوید کلمتی ھوت نعمت اللہ کی قیادت میں ہم انتخابات میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں اور ہم ان افراد سے ضرور اتحاد نزدیکی کریں گے جو گوادر کے مفلوک الحال عوام کیلئے مخلصانہ بنیاد جدوجہد کررہے ہیں جو سیاست کاروبار اور تجارت کے بجائے عبادت سمجھ کرتے ہیں


  مقررین کا مزید کہنا تھا ہمارے قائدین میر یعقوب بزنجو میر نوید کلمتی ھوت نعمت اللہ کا وژن ترقی یافتہ گوادر خوشحال بلوچستان اور مضبوط پاکستان ہے اس وژن پر کاربند رہتے ہوئے ہم بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں ان افراد اور امیدواروں کی سپورٹ ضرور کریں گے جو حق اور سچ کا علم بلند کرکے استعماری اور استحصالی قوتوں کے خلاف نبردآزما ہیں

چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کا دورہ گوادر

 

چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کا دورہ گوادر



گوادر(گوادر سٹی نیوز)چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت بلوچستان سمیت ساحلی علاقوں خاص طور سے گوادر کی ترقی اور اسکے ثمرات عام آدمی تک پہنچانے میں سنجیدہ ھے اور اس عمل میں ہر شخص کو اپنا کردار پوری دلجمعی اور احساس ذمہ داری کے ساتھ ادا کرنا ھوگا


 ان خیالات کا اظہار انہوں گوادر میں جنوبی بلوچستان کے جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا ھے اجلاس میں چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی نصیر خان کاشانی،ڈاٹریکٹر جنرل ادارہ ترقیات گوادر مجیب الرحمٰن قمبرانی کمشنر مکران ڈویژن شبیر احمد مینگل ڈپٹی کمشنر گوادر کپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد سمیت دیگر احکام جبکہ ایڈیشنل چیف سیکریٹری ترقیات مفتی سلمان، ایس ایم بی آر ارشد مجید، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ محمد ہاشم غلزئی ، سیکرٹری فنانس حافظ عبدالباسط، سیکرٹری توانائی زبیر خان، سیکرٹری فشریز بابر خان، چیف ایگزیکٹیو آفیسر کیسکو و وفاقی حکام نے بذریعہ وڈیو لنک شرکت کی ۔


 اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان کو ضلع گوادر کے انتظامی ڈھانچے،تاریخی اہمیت اور وفاقی و صوبائی حکومت کی جانب سے جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بتایا گیا ہے بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ گوادر اپنی منفرد محل وقوع کے باعث گوادر کو آج کی دنیا میں تزویراتی اہمیت حاصل ہے دنیا کی بڑھتی ہوئی توجہ کے باعث علاقے کی ترقی کے نئے امکانات اور مواقع ظاہر ھوئے ھیں اور ان مواقع سے بھرپور استفادہ کرنے کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتیں گوادر کی مجموعی ترقی کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کررہی ہے


 اجلاس میں چیف سیکرٹری کو گوادر میں جاری سی پیک منصوبوں پر عملدرآمد اور صوبائی حکومت کے جاری ترقیاتی منصوبوں اور خاص طور سے گوادر اولڈ سٹی کی تعمیر اور مرمت و ترقی اور وہاں بنیادی سہولتوں کی فراہمی سے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی گوادر اولڈ سٹی کا ماسٹر پلان ترتیب دے رہے ہیں انہوں نے کہاکہ گوادر شہر میں نکاسی آب اور سیوریج کا بہترین نظام بنا رہے ہیں اس کے ساتھ گوادر اولڈ سٹی جنت بازار سمیت تمام قومی ورثے کو محفوظ بناکر ٹوورازم کو فروع دیا جائیگا 


شہر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی سمیت تعلیمی اداروں اسپتالوں کی حالت بہتر بنانے کے اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے اولڈ سٹی کو ماڈل سٹی بنانے اور سڑکوں، ملافاضل چوک کو عصرحاضر کی ضروریات کے مطابق تعمیر کیا جائیگا۔


 انہوں نے کہا کہ بجلی کی فراہمی کے لیے گوادر سمیت مکران ڈویژن کو مرکزی نیٹ ورک کے ساتھ جوڑنے کی کوششوں پر توجہ دی جارہی ہے جس کے تحت ترقیاتی کاموں میں تیزی لانے کے لیے FWO کو کام دیا ہے اور چائنہ نے گوادر کے لیے 3200 سولر سسٹم فراہم کیے ہیں جو CPECA کے ذریعے نصب کیے جا رہے ہیں۔ اس طرح کے اقدامات سے گوادر کے بجلی کے مسائل دو ماہ کے اندر حل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ گوادر کو بجلی کی فراہمی کے لیے پاور ڈویژن ایران سے اضافی 100 میگاواٹ بجلی کی دستیابی کو یقینی بنا رہی ہے۔


 انہوں نے کہا کہ گوادر شہر کو پانی کی فراہمی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جارہے ہیں اس کے لیے 3ڈیموں یعنی سواد (5 MGD) شادی کور (2.5 MGD) اور اکرا کور (1 MGD) سے پانی کی دستیابی ممکن بنائی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں چائنہ نے 1.2 ایم جی ڈی ڈی سیلینیشن پلانٹ کی تنصیب کے لیے 2.213 بلین روپے کی گرانٹ دی ہے۔ معاہدہ کی تمام رسمی کارروائیاں GPA کے ذریعے مکمل کر لی گئی ہیں اور پراجیکٹ کو نومبر 2022 تک مکمل کیا جا سکتا ہے


 اس کے علاوہ گوادر پورٹ میں 200K گیلن تازہ پانی فراہم کرنے کی اضافی صلاحیت بھی ہے۔انہوں نے گوادر پورٹ کی فعالیت اور انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی تعمیر اور سی پیک کے جاری دیگر منصوبوں پر پیش رفت کا اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ سی پیک منصوبوں کی تکمیل سے نہ صرف گوادر بلکہ پورے خطے کا نقشہ بدل جائے گا 


انہوں نے کہا کہ گوادر میں سی پیک منصوبوں کے ساتھ ساتھ جنوبی بلوچستان ترقیاتی پیکیج کے تحت 600ارب روپے سے زائد کے مختلف منصوبوں پر عملدرآمد کررہی ہے جس سے گوادر اور علاقے کے عوام کے مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔


دراثنا چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے اددارہ ترقیات گوادر میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق ایک بریفنگ میں بھی شرکت کی اس موقع پر ڈاٹریکٹر جنرل ادارہ ترقیات گوادر مجیب الرحمٰن قمبرانی نے چیف سیکرٹری بلوچستان کو ادارے کے زیر نگرانی جاری ترقیاتی منصوبوں سمیت گوادر ماسٹر پلان اور اولڈ سٹی بحالی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی

چیف سیکرٹری بلوچستان کا وزیراعلیٰ بلوچستان لیپ ٹاپ سکیم کے تحت گوادر یونیورسٹی کے طلباء میں 300 لیپ ٹاپ تقسیم کیا گیا۔

 

چیف سیکرٹری بلوچستان کا وزیراعلیٰ بلوچستان لیپ ٹاپ سکیم کے تحت گوادر یونیورسٹی کے طلباء میں 300 لیپ ٹاپ تقسیم کیا گیا۔

یونیورسٹی آف گوادر کے زیر اہتمام 16 اپریل 2022 کو لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا نے یونیورسٹی اف گوادر کے طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے۔

اس موقع پر پاک آرمی کے میجر جنرل عنایت حسین جی او سی 44 ایس ایس ڈی ، کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد ڈپٹی کمیشنر گوادر کے علاوہ دیگر گورنمنٹ افسران، اساتذہ اور طلبہ بھی موجود تھے۔

لیپ ٹاپ حاصل کرنے والوں میں یونیورسٹی اف گوادر کے شعبہ منیجمنٹ سائنسز، کامرس، ایجوکیشن اور کمپیوٹر سائنس کے طلبہ شامل تھے۔

 تقریب کے دوران اپنے خطاب میں چیف سیکرٹری بلوچستان جناب مطہر نیاز رانا نے تمام لیپ ٹاپ حاصل کرنے والے طلبہ کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ بلوچستان حکومت, بلوچستان کے طلباء کو اعلیٰ تعلیم اور بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کہ تمام طلباء و طالبات کی پہلی ترجیح ملک اور صوبے کی خدمت ہونا چاہیے۔ سی پیک ایک بڑا اقتصادی منصوبہ ہے اور گوادر یونیورسٹی سی پیک کے لیے انسانی وسائل پیدا کرنے کا ایک اہم ادارہ ہے۔ 

گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے اپنے استقبالیہ کلمات میں گورنمنٹ بلوچستان اور بالخصوص چیف سیکرٹری بلوچستان جناب مطہر نیاز رانا کا شکریہ ادا کیا کہ وہ گوادر یونیورسٹی کی ترقی میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں اور یونیورسٹی کو تعلیمی فروغ کے لیے لامتناہی تعاون فراہم کیا ہے، اور ملک کے اس دور دراز حصے میں معیاری اعلیٰ تعلیم کے لیے مزید کوشاں ہیں۔

 میجر جنرل عنایت حسین جی او سی 44 ایس ایس ڈی نے اپنے خطاب میں کہا کہ کوئی بھی قوم تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کر سکتی اور گوادر میں معیاری تعلیم کا فروغ ان کی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔ ٹیکنالوجی اور اختراع کے اس دور میں اعلیٰ تعلیمی اداروں میں تحقیقی کلچر کو فروغ دینے کے لیے طلباء کے لیے اس طرح کی سہولیات دینا قابل ستائش عمل ہے 

تقریب میں ڈپٹی کمیشنر کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ اور بریگیڈئیر فہد منصور کمانڈر 440 بریگیڈ کے علاوہ ضلعی انتظامیہ کے افیسران، یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر،دولت خان اساتذہ اور طلباء کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ یونیورسٹی اف گوادر کے وائس چانسلر پروفیسر عبدالرزاق صابر نے تقریب کے آخر میں مہمانوں کو یونیورسٹی کی یادگاری شیلڈ پیش کی اور روایتی بلوچی چادر پہنائے۔

نیوٹاؤن گرامر ہائی اسکول نقل کی روک تھام کے لیے پر عزم

نیوٹاؤن گرامر ہائی اسکول نقل کی  روک تھام کے لیے پر عزم

گوادر کی تاریخ میں پہلی بار نقل کی روک تھام کے لیے نیو ٹاؤن گرامر ہائی اسکول نے عملی طور پر اپنے امتحانی مرکز کو علیحدہ کردیا۔ نیو ٹاؤن گرامر ہائی اسکول کے پرنسپل محترم جناب عبدالکریم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنے بچوں کے مستقبل کے خاطر اپنے جماعت ھشتم نہم اور دہم بورڈ کے امتحانی مرکز کو علیحدہ کیا جس سے ہمارے طلبہ و طالبات نقل جیسے ناسور سے چٹخارہ حاصل کرسکیں کیونکہ نقل طلبہ و طالبات میں تخلیقی صلاحیتوں کو ختم کردیتی ہے۔ اس اقدام کے لیے ہمیں آپ والدین اور گوادر کی سو سوسائٹی کا تعاون درکار ہے کیونکہ ہم سب نے مل کر اپنے بچوں کی روشن مستقبل کے لیے کام کرنا ہوگا

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور پاکستان کسٹم پیریونٹو کا منشیات کے خلاف مشترکہ کاروائی

 

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور پاکستان کسٹم انٹیلی جنس کا منشیات کے خلاف مشترکہ کاروائی

پریس ریلیز

 

مورخہ 06 اپریل 2022

 پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور پاکستان کسٹم پیریونٹو کا منشیات کے خلاف مشترکہ کاروائی 


 پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اورپاکستان کسٹم پیریونٹو کی منشیات کے خلاف بڑی کاروائی ۔ جس میں پاکستان کسٹم پیریونٹو نے خفیہ اطلاعات فراہم کیں۔ آپریشن کے دوران شمالی بحیرہ عرب میں 7 سمگلروں کو گرفتار کیا گیا اور ایک غیرملکی کشتی سے تقریباً 3000 کلو گرام حشیش برآمد کر لی گئی۔ بین الاقوامی منڈی میں اس منشیات کی مالیت لگ بھگ 45 کروڑ پاکستانی روپے ہے۔ برآمد کی گئی منشیات کو سمگلروں کے ساتھ مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے پاکستان کسٹمز کے حوالے کر دیا گیا ہے جس میں گرفتار کیے گئے افراد میں سے کسی کے بھی دیگر ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی تحقیقات اور قانونی کارروائیوں کی تکمیل شامل ہے۔

 پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اورپاکستان کسٹم پیریونٹو کا کامیاب آپریشن جس کے نتیجے میں منشیات برامد کی گئ، اس حقیقت کا ثبوت ہے کہ ہم چوکس ہیں اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی اور مقاصد کے لیے پاکستانی پانیوں کے استعمال کو روکنے کے لیے پرعزم ہیں۔ پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی سمندر میں قانون کی بالادستی قائم کرنے کے لیے اپنی قومی فرائض اور ذمہ داریوں کو نبھاتی رہے گی۔


 ڈائریکٹر (رابطہ عامہ)

گوادر سٹی نیوز 

بیوگا کی کال پر ضلع بھر کے سرکاری اداروں میں تالا بندی سرکاری ادارے بند

 

بیوگا کی کال پر ضلع بھر کے سرکاری اداروں میں تالا بندی سرکاری ادارے بند
گوادر(بیورو رپورٹ) گوادر ، بیوگا کی کال پر ضلع بھر کے سرکاری اداروں میں تالا بندی سرکاری ادارے بند ، دفاتر میں سرکاری امور کی انجام دہی نہ ہوسکی۔حکومت بیوگا کیDRA اور چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کرے بیوگا رائنما کا بیان

 تفصیلات کے مطابق 25 فیصد ڈسپرنٹی الاؤنس اور اپنے چارٹر آف ڈیمانڈ کے حصول کے لیے بلوچستان ایمپلائز اینڈ ورکرز گرینڈ الائنس بیوگا کی کال پر بلوچستان کے دیگر علاقوں کی طرح گوادر سمیت ضلع بھر کے سرکاری اداروں میں بھی تالا بندی کرکے سرکاری دفاتر بند کر دیئے گئے ،

 جس کی وجہ سے سرکاری امور کی انجام دہی ٹھپ ہوگئی، اس موقع پر بیوگا کے ذمہ داران نے ڈپٹی کمشنر گوادر کو لیٹر بھی پیش کردی سرکاری دفاتر کی بندش کے بعد بیوگا گوادر کے عہدیداران اور دیگر اراکین نے ڈسٹرکٹ سول ہسپتال گوادر میں اجلاس بلائی اس موقع پر کثیر تعداد میں ملازمین نے شرکت کی ، بیوگا گوادر کے ترجمان نے کہا ہے کہ حکومت وقت ضائع کئے بغیر بیوگا کے 25 فیصد ڈسپرنٹی الاؤنس اور چارٹر آف ڈیمانڈ فوری طور پر منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کرے ، ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے جائز حقوق اور مطالبات کے لیے بیوگا کے مرکزی کال پر ہر قسم کی جدوجہد کیلئے ہمہ وقت تیار رہیں گے ۔

گوادر، بیوگا قائدین و اراکین اور تمام ملازمین کی جدوجہد رنگ لے آئی

 

گوادر، بیوگا قائدین و اراکین اور تمام ملازمین کی جدوجہد رنگ لے آئی

گوادر(بیورو رپورٹ)گوادر، بیوگا قائدین و اراکین اور تمام ملازمین کی جدوجہد رنگ لے آئی ، حکومت نے بیوگا کی 25 فیصد ڈسپرنٹی الاؤنس اور دیگر مطالبات منظور کرلیے ، احتجاج ختم، حقوق کی جدوجہد میں ساتھ دینے پر تمام ملازمین سے اظہار تشکر۔ اتفاق و اتحاد آئندہ بھی برقرار رکھی جائے، کل سے تمام سرکاری دفاتر حسب سابق کھل جائیں گے ملازمین اپنی ڈیوٹی دیں گے۔رائنماوں کا بیان 

حکومت کے ساتھ کامیاب مزاکرات کے بعد بیوگا کی 25 فیصد ڈسپرنٹی الاؤنس اور چارٹر آف ڈیمانڈ منظور کر لیے گئے، کوئٹہ میں ہوئے بیوگا کے وفد اور حکومتی پارٹی کے مابین مذاکرات کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئے۔حکومت نے بیوگا کے 25 فیصد ڈسپرنٹی الاؤنس اور دیگر تمام مطالبات مان لیے جس کی نوٹیفیکیشن جلد جاری کی جائے گی۔ 

بیوگا گوادر کے ترجمان نے تمام ملازمین کا حقوق کے حصول کی جدوجہد میں ساتھ دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ اتفاق و اتحاد میں برکت ہوتی ہے۔ ترجمان نے تمام ملازمین سے کہا کہ آئندہ بھی حقوق کی جنگ میں اتحاد و اتفاق برقرار رکھا جائے ۔ ترجمان نے کہا کہ کل سے تمام سرکاری دفاتر کھل جائیں گے اور ملازمین اپنے ڈیوٹی ادا کریں گے ۔


سیاسی و سماجی رہنماء آر سی ڈی کونسل گوادر کے سابقہ صدر مرحوم عبدالغفار ہوت کی یاد میں سمینار

 

سیاسی و سماجی رہنماء آر سی ڈی کونسل گوادر کے سابقہ صدر مرحوم عبدالغفار ہوت کی یاد میں سمینار

گوادر (بیورورپورٹ) سیاسی و سماجی رہنماء آر سی ڈی کونسل گوادر کے سابقہ صدر مرحوم عبدالغفار ہوت کی یاد میں آر سی ڈی کونسل گوادر کے زیر اہتمام سید ظہورشاہ ہاشمی آڈیٹوریم میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب سے آرسی ڈی سی گوادر کے عہدیداروں، سیاسی و سماجی رہنماؤں اور مرحوم کے قریبی رفقاء نے خطاب کرتے ہوئے ان کو خراج عقیدت پیش کی۔

 اور کہا کہ مرحوم عبدالغفار ہوت ایک ہمہ گیر کردار کے حامل شخصیت گزرے ہیں سیاسی، ادبی اور سماجی سرگرمیوں میں ان کا خاص کردار رہا ہے۔ آرسی ڈی کونسل کی توسط سے گوادر میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لئے گوادر گرائمر اسکول کا قیام مرحوم کا خیال تھا جو آج تناور درخت بن گیا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ مرحوم عبدالغفار ہوت ایک وسیع الفکر خیال کی حامل شخصیت گزرے ہیں ان کی سوچ کی وستعت بہت وسیع تھا بالخصوص بلوچ سیاست کی آبیاری کے لئے وہ متحرک کردار کے طورپر دکھائی دیئے۔ مرحوم کا ادبی سرگرمیوں سے بھی گہرا لگاو تھا۔ مرحوم بلوچی ادب، ثقافت اور روایات کے امین تھے۔ 

مہمان نواز اور مردم شناسی ان کی ذات میں رچی بسی تھی۔ انہوں نے کہاکہ مرحوم کی شخصیت کا ہر پہلو نمایاں تھا۔ وہ بیک وقت ایک سیاسی رہنما، بہترین انتظام کار اور ادب سے شغف رکھنے والی شخصیت تھے۔ وہ سطحی سوچ کی بجائے پائیدار سوچ رکھنے کا درس دیتے رہے۔ بلوچ نوجوانوں کی سیاست میں شرکت کے لئے انکی رہنمائی کرکے ان کو شعوری اور فکری سیاست کی طرف مائل کرتے تھے۔ انہوں نے کہاکہ مرحوم نے نہ صرف بلوچستان میں بلوچ یکتا کے قائل تھے بلکہ انہوں نے خلیج میں بھی بلوچوں کو متحد کرنے کا بیڑا اٹھایا 

ان کے اور ان کے رفقائے کار  کی کاوشوں سے خلیج میں بلوچ انجمن کمک کار کی تشکیل عمل میں لائی گئی جس سے بلوچ ایکتا کو بیرون ملک میں بھی مہمیز ملی۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم عبدالغفار ہوت کی شخصیت کا احاطہ کرنے کے بعد یہی اخذ کیا جاسکتا ہے کہ مرحوم کی شخصیت ہمہ گیر سوچ کی حامل تھی۔ معاشرہ میں عبدالغفار ہوت جیسے شخصیات کا بچھڑ جانا تکلیف دہ ہوتا ہے شاید ان کا خلا پر ہوسکے لیکن ایسی شخصیات کو یاد کرنا زندہ قوم ہونے کی نشانی ہے۔ 

مرحوم کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔ تقریب سے آرسی ڈی کونسل گوادر کے صدر ناصر رحیم، سرپرست اعلٰی خدا بخش ہاشم، سابقہ چیئرمین میونسپل کمیٹی گوادر عابد رحیم سہرابی، نیشنل پارٹی کے صوبائی مائیگیر سیکریٹری آدم قادربخش، بی این پی مینگل کے سی سی ممبر کہدہ علی، سابقہ تحصیل ناظم ماجد سہرابی، نیشنل پارٹی کے رہنماء سابقہ وائس چیئرمین بلدیہ پسنی کے بی بلوچ، حفیظ جعفر، معروف سیاسی و قبائلی شخصیت ہوت عبدالغفور، شمس الحق کلمتی، بجار بلوچ، مرحوم کے فرزند جنید ہوت، سابقہ تحصیل نائب ناظم جمیل آدم اور بشیر احمد نے خطاب کیا۔ تقریب میں معروف بلوچ ادیب علی بخش دشتیاری نے شعر پیش کرکے مرحوم کو منظوم خراج عقیدت پیش کی۔ تقریب کے نظامت کے فرائض آرسی ڈی کونسل گوادر کے رحمت اللہ نے اداکئے۔ تقریب میں مختلف شعبائے زندگی سے وابستہ افراد کی کثیر تعداد شریک تھی۔  




چیف سکریٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا ڈائریکٹر جنرل فشریز بلوچستان سے ان کے دفتر میں ملاقات

 

چیف سکریٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا ڈائریکٹر جنرل فشریز بلوچستان سے ان کے دفتر میں ملاقات


گوادر(بیورو رپورٹ)چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا نے گزشتہ روز ڈائریکٹر جنرل فشریز بلوچستان سے ان کے دفتر گوادر میں ملاقات کی۔  ڈائریکٹر جنرل فشریزبلوچستان جناب طارق الرحمان نے چیف سیکرٹری بلوچستان کو بلوچستان کی وسیع ساحلی پٹی کے ساتھ علاقائی پانیوں (12 ناٹیکل میل) میں غیر قانونی ماہی گیری/ٹرولنگ کے مسائل اور تمام پیش رفت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔  گزشتہ چار ماہ میں محکمہ.  ڈائریکٹر جنرل فشریز بلوچستان نے صوبے کے سمندری وسائل کے تحفظ کے لیے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کیا اور بلوچستان کے علاقائی پانیوں میں غیر قانونی ماہی گیری / ٹرالنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس کو یقینی بنایا۔  دریں اثناء چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا نے سیکرٹری کوسٹل ڈویلپمنٹ اینڈ فشریز ڈیپارٹمنٹ بلوچستان، ڈائریکٹر جنرل فشریز بلوچستان اور ان کی ٹیم کی جانب سے غیر قانونی ماہی گیری کی لعنت کو روکنے کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔

گوادر پریس کلب کے نمائندہ وفد کی صدر سلیمان ہاشم کی قیادت میں چیف سیکریٹری بلوچستان مطہرنیاز رانا سے ملاقات کررہا ہے۔


 گوادر (بیورو رپورٹ) گوادر پریس کلب کے وفد کی چیف سیکریٹری بلوچستان مطہرنیاز رانا سے ملاقات، پریس کلب کے مسائل پیش کردئیے، چیف سیکریٹری بلوچستان کی گوادر کے صحافیوں کو درپیش مسائل حل کرانے کی یقین دہانی  تفصیلات کے مطابق گوادر پریس کلب کے ایک نمائندہ وفد نے  صدر سلیمان ہاشم کی قیادت میں گزشتہ روز چیف سیکریٹری بلوچستان مطہرنیاز رانا سے ملاقات کی، وفد نے اس موقع پر گوادرپریس کلب اور صحافیوں کے مسائل پیش کردئیے۔ چیف سیکریٹری بلوچستان مطہرنیاز رانا نے وفد کے مسائل غور سے سنے اور انھیں حل کرانے کی یقین دہانی کرادی۔اس موقع پر چیف سیکریٹری بلوچستان مطہرنیاز رانا نے سیکریٹری انفارمیشن بلوچستان کو فون کرکے گوادرپریس کلب کے مالی گرانٹ کی فوری اجراء کرنے کی ہدایت کی، چیف سیکریٹری بلوچستان مطہرنیاز رانا نے گوادر پریس کلب کی تعمیر کے لیے پی ایس ڈی پی میں شامل گرانٹ کو بڑھانے پر اتفاق کیا اور ڈپٹی کمشنر گوادر کو پریس کالونی کے لیے جگہ فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر گوادرپریس کلب کے وفد نے چیف سیکریٹری سے اظہار تشکر کیا ہے۔پریس کلب کے وفد میں جنرل سیکرٹری شریف ابراھیم، نائب صدر صداقت بلوچ، سنئیر صحافیوں بہرام بلوچ، نور محسن، اللہ بخش دشتی بھی شامل تھے۔

چیف سکریٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا کا کنٹانی ھور کا دورہ

 

چیف سکریٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا کا کنٹانی ھور کا دورہ
گوادر ( بیورورپورٹ) چیف سیکریٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا نے دورہ گوادر کے موقع پر سمندری تجارت کے مرکز کنٹانی ھور کا دورہ کیا، اسسٹنٹ کمشنر گوادر اطہر عباس نے چیف سیکرٹری بلوچستان کو سمندری تجارت کے متعلق بریفنگ دی، اے سی گوادر نے سی ایس بلوچستان کو کنٹانی میں کاروبار کا طریقہ کار اور لوگوں کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر راجہ اطہر عباس نے کنٹانی ہور میں دجسٹرذ اسپیڈ بوٹس کی تعداد بھی بتائی، چیف سیکریٹری نے ہور میں سیکیورٹی اور سمندری بارڈر ٹریڈ کا بھی جائزہ لیا۔ چیف سیکرٹری نے بلوچستان کے ہمراہ دورہ کنٹانی میں ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے مجیب الرحمان قمبرانی اور ڈپٹی کمشنر گوادر جمیل احمد بلوچ بھی موجود تھے۔ بعدازاں چیف سیکریٹری بلوچستان مطہر رانا گوادر کی خوبصورت بستی گنز پہنچ گئے گنز ممیں سمندری کٹاؤ کا معائنہ کیا محکمہ ایریگیشن  کے افسران نے سی ایس بلوچستان کو سمندری کٹاؤ کے متعلق بریفنگ دی، چیف سیکریٹری نے محکمہ ایریگیشن کو پروٹیکشن وال بنانے کے لیے پی سی ون تیار کرنے کی ہدایت دی جلد از جلد پی سی ون ارسال کرکے گز کو مزید سمندری کٹاؤ سے بچایا جائے